علی باقری کی ڈینس فرانسس سے ملاقات، غزہ کے عوام کے خلاف صیہونی حملوں کو روکنے کے لیے موثر کوششیں بڑھانے پر زور

نیویارک (ارنا) ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر ڈینس فرانسس سے ملاقات میں غزہ کے عوام کی نسل کشی اور صیہونی حملوں کو روکنے کے لیے موثر کوششوں کو بڑھانے پر زور دیا۔

علی باقری فلسطین  سے متعلق سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک کے دورے پر ہیں۔

قائم مقام وزیر خارجہ  نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر، ڈینس فرانسس سے ملاقات کی اور علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

اس ملاقات میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر نے خطے میں ایران کے تعمیری کردار بالخصوص پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات کے فروغ کے ذریعے خطے میں استحکام کی کوششوں کو سراہا۔

علی باقری نے فلسطین اور غزہ کی تازہ ترین پیش رفت اور صیہونی حکومت کے جرائم پر تفصیلی بات چیت کی۔

انہوں نے غزہ کے عوام کے خلاف صیہونی حملوں اور غزہ کے عوام کی نسل کشی کے جرائم کو روکنے کے لیے موثر کوششیں بڑھانے پر زور دیا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .