15 جولائی، 2024، 3:33 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85539904
T T
0 Persons

لیبلز

شہدائے غزہ کی تعداد 38 ہزار 664 تک پہنچ گئی

15 جولائی، 2024، 3:33 PM
News ID: 85539904
شہدائے غزہ کی تعداد 38 ہزار 664 تک پہنچ گئی

تہران (ارنا) فلسطینی وزارت صحت نے آج بروز پیر اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران صیہونی فوج کے حملوں میں 296 فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں اور شہداء کی تعداد 38,664 سے تجاوز کر گئی ہے۔

غزہ پٹی میں جنگ کے 283ویں دن فلسطینی وزارت صحت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران غزہ پٹی میں 3 جرائم کا ارتکاب کیا جس میں 80 شہید اور 216 زخمی ہوئے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ان شہداء اور زخمیوں سمیت غزہ  پٹی پر صیہونی حملوں کے آغاز سے اب تک 38 ہزار 664 فلسطینی شہید اور 89 ہزار 97 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔

 غزہ پٹی میں مسلسل صیہونی حملوں کے باعث متعدد شہداء کی لاشیں اب بھی ملبے تلے دبی ہوئی ہیں اور امدادی ادارے انہیں تلاش کرنے اور انہیں صحت کے مراکز تک پہنچانے میں ناکام ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .