الجزیرہ نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل بیٹنو پارٹی کے سربراہ آویگڈور لیبرمین نے کہا کہ صیہونی فوج ایک ڈراؤنے خواب میں مبتلا ہے، معیشت تباہ ہو رہی ہے، ڈپلومیسی تباہ ہو رہی ہے اور شمال جل رہا ہے۔
انہوں نے غزہ جنگ کے دوران اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اور ان کی انتہا پسند کابینہ کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ناجائز کابینہ ایسے کام کر رہی ہے جیسے کچھ ہوا ہی نہیں۔
صیہونی حکومت اور فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے حوالے سے لیبرمین نے مزید کہا کہ غزہ میں صیہونی قیدیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات کیمروں سے دور اور بند دروازوں کے پیچھے ہونے چاہئیں۔
صیہونی حکومت کے سابق وزیر جنگ نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ایک اور کابینہ اسرائیل کو صحیح راستے پر ڈالے تاکہ بحران کی روک تھام کی جاسکے۔
آپ کا تبصرہ