ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ اقوام متحدہ کے اجلاس میں  شرکت کے لیے نیویارک روانہ

تہران (ارنا) ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ تہران سے نیویارک کے لیے روانہ ہو گئے۔

 ارنا خارجہ پالیسی گروپ کے مطابق؛ قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری آج پیر 15 جولائی کو ایک وفد کے ہمراہ نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر روانہ ہوئے جہاں وہ فلسطین کے حوالے سے سلامتی کونسل کے اجلاس میں ایران کی نمائندگی کریں گے۔

ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں اپنے قیام کے دوران کثیرالجہتی کے بارے میں سلامتی کونسل کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

یہ دونوں اجلاس اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے گردشی چیئرمین کی حیثیت سے روسی وزیر خارجہ کی صدارت میں منعقد ہوں گے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .