14 جولائی، 2024، 7:24 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85539427
T T
0 Persons

لیبلز

غزہ میں انروا کے کالج پر صیہونی حکومت کا وحشیانہ حملہ

تہران – ارنا – میڈیا ذرائع نے آج اتوار کو مرکزی غزہ میں اقوام متحدہ کے امدادی ادارے انروا کے ایک کالج پرصیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے میں درجنوں فلسطینیوں کے شہید اور زخمی ہونے کی خبر دی ہے

ارنا  نے الاقصی  ٹی وی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے  کہ غاصب صیہونی حکومت کی فوج نے آج اتوار کو مرکزی غزہ کے النصیرات کیمپ میں انروا کے ابو عریبان کالج پر وحشیانہ بمباری کردی۔

 اقوام متحدہ کے اس کالج میں ایسے ہزاروں فلسطینی پناہ گزین تھے جن کے گھر صیہونی بمباریوں میں تباہ ہوگئے ہیں۔

 اس کالج پر بمباری میں اسّی سے زائد فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔  

صیہونی حکومت کو معلوم تھا کہ اقوام متحدہ کے اس کالج میں بے گھر ہونے والے فلسطینی پناہ گزین ہیں اس کے باوجود اس نے اس کالج پر  بمباری کردی۔

اقوام متحدہ کے امدادی ادارے انروا کے مشیرعدنان ابو حسنہ نے الجزیرہ کو بتایا ہے کہ ہم اسرائیلی فوج کو اپنے کالجوں اور اسکولوں کے بارے میں مسلسل معلومات فراہم کرتے رہتے ہیں اور یہ بھی بتاتے ہیں کہ یہاں عام فلسطینی شہری پناہ گزین ہیں لیکن وحشی اسرائيلی فوج سے غزہ کی کوئی جگہ بھی محفوظ نہیں ہے۔

یاد رہے کہ غاصب صیہونی فوج نے سنیچر کو خان یونس کے علاقے المواصی پر وحشیانہ حملہ کرکے سیکڑوں بے گناہ فلسطینیوں کو شہید اورزخمی کردیا تھا۔  

 یہ ایسی حالت میں ہے کہ اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجاریک بتاچکے ہیں کہ غزہ میں اسرائیلی  حملوں سے کوئی جگہ محفوظ نہیں ہے اور عام شہریوں کی بچانے کے لئے فوری جنگ بندی ضروری ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .