14 جولائی، 2024، 5:50 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85539374
T T
0 Persons

لیبلز

سی این این: ٹرمپ پر حملہ، امریکی سیاست میں نیا تاریک باب

تہران – ارنا – سی این این نے ٹرمپ پر گزشتہ روز کے حملے کو امریکا میں  سیاسی تشدد کے ایک ہولناک باب کے آغاز سے تعبیر کیا ہے۔

 ارنا کے مطابق سی این این نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ ریپبلیکن صدارتی امیدوار پر فائرنگ امریکی تاریخ میں تشدد کا ایک اور ہولناک واقعہ ہے۔

 سی این این کے مطابق اس واقعے نے امریکا کوایک اور پرتشدد کشیدگی سے دوچار کردیا ہے۔  

 سی این این نے " ٹرمپ پر حملہ، امریکی سیاست میں ایک اور ہولناک باب کا آغاز" کے زیر عنوان لکھا ہے کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ پر سنیچر کو ایک انتخابی جلسے میں، حملہ  ڈیموکریسی پر حملہ ہے۔

 یاد رہے کہ امریکا کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ سنیچر کو ایک انتخابی جلسے سے خطاب کررہے تھے اور ان کے حامی حسب معمول ان کے پیچھے کھڑے تھے کہ  ناگہاں فائرنگ کی آواز آئی اور ٹرمپ نے فورا سرنیچے کیا اور اسٹیج کے پیچھے چھپ گئے۔ اسی کے ساتھ لوگوں کی چیخ و پکار شروع ہوگئی۔ تھوڑی دیر بعد  معلوم ہوا کہ گولی ٹرمپ  کے کان کو چھوکر نکل گئی۔

فائرنگ ایک عمارت کی چھت سے کی گئی تھی۔

سی این این: ٹرمپ پر حملہ، امریکی سیاست میں نیا تاریک باب

 سی این این نے لکھا ہے کہ اگرچہ ٹرمپ اس وقت  امریکا کے صدر نہیں ہیں لیکن ان کا زخمی ہونا،وائٹ ہاؤس اور امیدواروں کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے۔

سی این این نے لکھا ہے کہ اب تک امریکا کے چار صدور قتل کئے جاچکے ہیں جن میں آخری جان ایف کنیڈی تھے جو 1963 میں قتل ہوئے۔ اب جان ایف کنیڈی کے قتل کے 60 برس  بعد ٹرمپ پر حملے نے یہ بھرم خاک میں ملادیا کہ امریکا کی سیکرٹ سروس نے اس طرح کے خطرے کوختم کردیا ہے۔  

   البتہ سی این این نے لکھاہے کہ امریکا میں گزشتہ 60 برس کے دوران سیاسی تشدد ہرگز نہیں رکا تھا چنانچہ 2011  میں  فائرنگ کے ایک واقعے میں امریکی رکن پارلیمان گیبریل گیفورڈز کے سر میں گولی لگی اور ان کے دماغ کو نقصان پہنچا۔  اس واقعے میں چھے دیگر افراد ہلاک بھی ہوئے تھے۔اس کے بعد 2017 میں بیس بال کے پریکٹس میچ کے دوران فائرنگ میں ایک رکن پارلیمان وپ اسٹیو اسکالز اور تین دیگر افراد نشانہ بنے۔

سی این این نے اپنی ویب سائٹ پر 2020 میں ٹرمپ کے حامیوں کے بلوے اور کانگریس پر ان کے حملے کا ذکر بھی کیا ہے۔

سی این این نے اسی کے  ساتھ ٹرمپ پر فائرنگ کو ایک ہولناک واقعہ قرار دیا ہے اور لکھا ہے کہ صدارتی الیکشن کے حوالے سے ماحول طوفانی اور غیر یقینی ہوگیا ہے۔  

0 Persons

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .