خان یونس پر صیہونی حملے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 90 تک پہنچ گئی

تہران (ارنا) میڈیکل ذرائع نے اتوار کی صبح اطلاع دی ہے کہ جنوبی غزہ پٹی پر صیہونی فوج کے مجرمانہ حملے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 90 تک پہنچ گئی ہے۔

 خانیونس کے علاقے المواصی میں ہونے والے اس دہشتگردانہ حملے میں 300 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔

اس سے قبل صہیونی فوج کے اس جرم میں شہید ہونے والوں کی تعداد 71 بتائی گئی تھی۔

غزہ  پٹی کے جنوب میں یہ علاقہ ہزاروں فلسطینی پناہ گزینوں کی بستی ہے جسے صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے نشانہ بنایا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .