صیہونیوں نے ثابت کردیا کہ وہ غزہ کے باشندوں کے لیے کسی بھی قانون یا ضابطے کے پابند نہیں ہیں، ایرانی وزارت خارجہ

تہران (ارنا) ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ صیہونیوں نے ایک بار پھر سفاکانہ انداز میں یہ ثابت کیا ہے کہ وہ میدان جنگ میں مزاحمت کے ہاتھوں ملنے والی شکست کا ازالہ کرنے کے لیے بے دفاع باشندوں کے حوالے سے کسی بھی انسانی اور اخلاقی ضابطے کے پابند نہیں ہیں۔

ارنا کے خارجہ پالیسی گروپ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے ورچوئل اسپیس میں اپنے سرکاری اکاؤنٹ پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں کہا کہ المواصی میں پناہ گزینوں کے کیمپوں اور جنوبی غزہ پٹی میں واقع خانیونس پر راکٹ فائر کیے جانا، جبکہ  مذکورہ علاقوں کو محفوظ مقامات قرار دیا گیا تھا، صیہونی حکومت کے بچوں کے قتل عام کے جرائم کے سلسلے کا تازہ ترین جرم ہے جو بین الاقوامی اداروں کی ہلاکت خیز خاموشی، امریکی حکومت کی واضح فوجی امداد، یورپی دوغلے پن اور دھوکہ دہی اور بعض مسلمان ممالک کی بے حسی و خاموشی کے باعث آج بھی جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صیہونیوں نے ایک بار پھر وحشیانہ انداز میں یہ دکھایا ہے کہ میدان جنگ میں مزاحمت کے ہاتھوں ہونے والی شکستوں کی تلافی کرنے کے لیے وہ غزہ کی پٹی کے بے دفاع باشندوں کی حوالے سے کسی بھی انسانی اور اخلاقی ضابطے کو تسلیم نہیں کرتے لیکن انہیں یہ جان لینا چاہیے کہ اس راستے کو جاری رکھنے پر اصرار، صیہونی نسل پرست حکومت کے خلاف وسیع تر عالمی نفرت اور ان کی تباہی کو تیز کرنے کے علاوہ ان کے لیے کوئی دوسری کامیابی نہیں دلائے گا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .