13 جولائی، 2024، 8:25 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85538380
T T
0 Persons

لیبلز

برکس ممالک مغربی میڈیا کے جھوٹے پروپگنڈے کا مقابلہ کریں گے، ناصر کنعانی

ماسکو (ارنا) وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ماسکو کی میزبانی میں برکس کے رکن ممالک کے محکمہ اطلاعات کے ڈائریکٹرز اور ترجمانوں کے اجلاس میں دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جن میں میڈیا تعلقات کے ساتھ ساتھ مغربی میڈیا کے ذریعے پھیلائے جانے والے جھوٹ کا مقابلہ کرنا بھی شامل ہے۔

ناصر کنعانی نے یہ بات ماسکو مں برکس ممالک کے محکمہ اطلاعات کے ڈائریکٹرز اور ترجمانوں کے اجلاس کے اختتام پر ارنا کے نمائندہ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ اجلاس روس کی قیادت میں برکس کے لیے تدوین کردہ پروگرام کے تحت منعقد کیا گيا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ اطلاع رسانی اور مشترکہ معلومات کا تبادلہ ایسے موضوعات تھے جن پر اس اجلاس کے دوران تبادلہ خیال کیا گيا۔

برکس ممالک مغربی میڈیا کے جھوٹے پروپگنڈے کا مقابلہ کریں گے، ناصر کنعانی

 ناصر کنعانی نے کہا کہ اجلاس میں دنیا کے خود مختار ممالک کے خلاف مغربی ممالک سے وابستہ مین اسٹریم میڈیا کے غلط پروپیگنڈے اور جھوٹی خبروں کے تدارک کے لیے مشترکہ میکینزم کے قیام پر بھی غور کیا گیا۔   

انہوں نے مزید کہا کہ ماسکو اجلاس میں برکس گروپ کے اہداف کے تحت میڈیا تعاون اورپبلک ڈپلومیسی  کو مضبوط بنانے کے لیے سائبر اسپیس سے فائدہ اٹھانے کے بارے میں بات چیت کی گئی جبکہ مصنوعی ذہانت کے معاملے پر بھی توجہ دینے پر زور دیا گيا۔   

 وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ برکس کے رکن ممالک کے سربراہان کا آئندہ اجلاس روس کے شہر تاتارستان کے مرکز کازان میں منعقد ہوگا جس کے لیے رکن ممالک کے متعلقہ ادارے اطلاع رسانی اور خبروں کے تبادلے میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ماسکو اجلاس کے دوران برکس کے رکن ممالک کے ترجمانوں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ 

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .