شمالی مقبوضہ فلسطین پر حزب اللہ کے ڈرون و میزائل حملوں کا نیا طوفان

تہران (ارنا) میڈیا ذرائع نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صیہونی بستیوں پر لبنان کی حزب اللہ کی طرف سے ڈرون اور راکٹ حملوں کے ایک نئے دور کا اعلان کیا ہے۔

حزب اللہ نے مرگلیوت، کریات شمونہ اور معیان باروخ نامی صہیونی بستیوں اور شمالی مقبوضہ فلسطین میں الجلیل میں واقع صیہونی فوج کے ٹھکانوں کو ڈرون اور میزائل حملوں کا نشانہ بنایا۔

صہیونی میڈیا نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ مغربی الجلیل کے علاقے نھاریا میں متعدد راکٹ گرے ہیں۔

شمالی مقبوضہ فلسطین پر حزب اللہ کے ڈرون و میزائل حملوں کا نیا طوفان

لبنان کی حزب اللہ نے کہا ہے کہ انہوں نے صیہونی فوجی بیرک میتات اور جاسوسی کے اڈے رامیا کو بھی میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .