12 جولائی، 2024، 6:55 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85537206
T T
0 Persons

لیبلز

تہران کے معروف انقلاب پر روضہ امام حسین علیہ السّلام کی نورانی دیوار کی رونمائی

تہران – ارنا - دارالحکومت تہران کے 25 چوراہوں پر محرم کی مناسبت سے مخصوص لائٹنگ کے ذریعے عزاداری اور روضہ ھای مبارک کی شبیہوں کے  پروجکٹ کے تحت انقلاب اسکوائر پر روضہ امام حسین علیہ السلام  کی نورانی دیوارکی رونمائی کردی گئی

   ارنا کے مطابق ماہ عزا، محرم الحرام کی مناسبت سے دارالحکومت تہران کے انقلاب اسکوائر پر پہلی بار مخصوص لائٹنگ  سے کام لیتے ہوئے، روضہ امام حسین علیہ السلام کی نورانی دیوارکی  رونمائی کی گئی ۔

  انقلاب اسکوائر کے ساتھ ہی تہران کے 25  اہم چوراہوں پر ماہ محرم کی مناسبت،عزائے سید الشہدا اور متبرک مراکز کی لائٹنگ کے ذریعے عکاسی کی گئی ہے۔

تہران کے انقلاب اسکوائر پر روضہ سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ الصلوات والسلام کے روضہ مبارک کے چاراہم دروازوں کی منظر کشی کی گئی ہے۔

   اس پروجکٹ کی تیاری میں دس ٹن لوہا لگا ہے اور اس کے الیمنٹس کی تیاری میں بجلی کے 50 ہزار ساکٹوں سے کام لیا گیا ہے اور اس کی تکمیل میں دو مہینے لگے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .