12 جولائی، 2024، 2:21 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85537098
T T
0 Persons

لیبلز

نیٹو کے واشنگٹن اجلاس کے اختتامی بیان پر ایران کا ردعمل

تہران – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے نیٹو کے واشنگٹن سربراہی  اجلاس کے بیان میں ایران کے خلاف لگائے جانے والے بے بنیاد الزامات کو مسترد کردیا ہے

 ارنا کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ ہم یوکرین جنگ میں روس کی فوجی مدد کے حوالے سے نیٹو کے الزام کو مسترد کرتے ہیں۔

 انھوں نے کہا ہے کہ نیٹو کے واشنگٹن سربراہی اجلاس کے بیان میں، یوکرین جنگ کے حوالے سے ایران کے خلاف بے بنیاد الزامات سیاسی محرکات کے تحت لگائے گئے ہیں۔

  دفتر خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ یوکرین جنگ در اصل امریکا کی سربراہی میں نیٹو کے اشتعال انگیز اقدامات کے نتیجے میں جاری ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم یوکرین جنگ میں مداخلت کے  حوالے سے امریکا اور نیٹو  کے  بے بنیاد الزامات کو اس سے پہلے بھی مسترد کرچکے ہیں۔

 ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ جنگ یوکرین کو ایران روس تعاون سے جوڑنے کی کوششوں کے محرکات سیاسی ہیں اور اس کا مقصد اس جنگ میں یوکرین کے لئے  مغرب کی اسلحہ جاتی امداد جاری رکھنے کا جواز پیش کرنا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ علاقے اور دنیا میں پائیدار امن اور استحکام کے لئے مثبت کردار ادا کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکا اور نیٹوکا یہ الزام بے بنیاد اور حقیقت سے عاری ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے یوکرین جنگ کے لئے روس کو ڈرون طیارے دیئے ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا  ہے کہ تہران نے نہ صرف یہ یوکرین جنگ کے لئے روس کو ڈرون نہیں دیئے ہیں بلکہ اس بحران کے سیاسی حل پر زور  دیا ہے اور پائیدار آشتی کے لئے کوششیں بھی کی ہیں۔    

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .