10 جولائی، 2024، 9:36 AM
Journalist ID: 5632
News ID: 85535061
T T
0 Persons

لیبلز

غزہ میں ایک اور اسکول پر صیہونی حملے پر حماس کا ردعمل

تہران – ارنا – حماس نے منگل کی رات جنوبی غزہ کے العودہ اسکول پر صیہونی حکومت کے حملے کو قتل عام اور نسل کشی قرار دیتے ہوئے عالمی سطح پر اس کی مذمت کا مطالبہ کیا ہے

ارنا نے الجزیرہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ حماس نےاپیل کی ہے کہ دنیا کے سبھی شہروں میں غاصب صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینی عوام کی تازہ  نسل کشی کے خلاف مظاہرے کئے جائيں۔

 حماس نے کہا ہے کہ دہشت گرد صیہونی حکومت نے فلسطینی عوام کے قتل عام اور نسل کشی کے نتائج پر کوئی توجہ دیئے بغیراپنے ان جرائم کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

 یاد رہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے منگل کی شام جنوبی غزہ کے ایک اور اسکول پر حملہ کرکے درجنوں فلسطینی پناہ گزینوں کو خاک و خون میں غلطاں کردیا۔

 آخری اطلاع ملنے تک اس وحشیانہ حملے میں 29 بے گناہ فلسطینی شہریوں کی شہادت کی تصدیق کی گئی تھی۔  

ارنا کے مطابق غزہ میں طبی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ خان یونس کے مشرق ميں واقع العودہ اسکول پر حملے میں درجنوں فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

غاصب صیہونی حکومت کے اس وحشیانہ حملے میں شہید اور زخمی ہونے والوں میں بڑی تعداد میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔

اقوام متحدہ کی نگرانی میں چلنے والے اس اسکول میں، غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں بے گھر ہوجانے والے بہت سے فلسطینی،پناہ گزین تھے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .