بین گویر میرے فون کا جواب نہیں دیتا / میں کنڈرگارٹن کا ڈائریکٹر نہیں ہوں:  نیتن یاہو

تہران (ارنا) صیہونی خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی کابینہ میں اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں اور ایتامار بین گویر، نیتن یاہو کی فون کالز کا جواب نہیں دیتے، جبکہ اندرونی اختلافات کی وجہ سے بہت عرصے سے کابینہ کی کوئی میٹنگ بھی نہیں ہوئی ہے۔

صہیونی نیٹ ورک "کان"  کے سیاسی امور کے رپورٹر میشل شیمش نے کہا کہ وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اپنے سیاسی ہمنواوں کے ساتھ بات چیت میں Itamar Ben Goyer کے بارے میں کہا کہ میں کنڈرگارٹن کا ڈائریکٹر نہیں ہوں اور (بین گویر) کو ایسا سلوک نہیں کرنا چاہیے، وہ میرے فون کا جواب نہیں دیتا اور میٹنگز میں نہیں آتا۔

دوسری جانب صیہونی حکومت کے حریدی گروپ "شاس" کے سربراہ ارییہ درعی بھی بین گُویر سے ناراض ہیں اور اس جماعت کے ارکان کا کہنا ہے کہ ایسی کابینہ کا جاری رہنا، جو اپنا فرض ادا نہیں کر سکتی بیکار ہے

نیز صیہونی حکومت کے چینل 13 نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اس حکومت کی کابینہ کے اندر اختلافات بڑھ گئے ہیں اور بین گویر کابینہ کو تحلیل کرنے اور قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کرانے کے بہانے تلاش کر رہے ہیں۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .