9 جولائی، 2024، 11:22 AM
Journalist ID: 5485
News ID: 85534186
T T
0 Persons

لیبلز

شاہ اردن کی ایران کے نو منتخب صدر کو مبارکباد

تہران (ارنا) اردن کے شاہ عبداللہ نے مسعود پزشکیان کے نام ایک پیغام میں انہیں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

اردن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (پترا) کی رپورٹ کے مطابق، اردن کے بادشاہ نے اپنے پیغام میں ایران کے نو منتخب صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو الیکشن میں کامیابی کی مبارکباد دی اور ایرانی عوام کی مزید ترقی کی خواہش کا اظہار کیا۔

ارنا کے مطابق، مسعود پزشکیان ایران کے صدارتی انتخابات کے 14ویں مرحلے میں اکثریتی ووٹوں سے جیت کر ایران کے 9ویں صدر منتخب ہو گئے۔

اب تک کئی عالمی رہنما صدارتی انتخابات میں پزشکیان کی جیت پر مبارکباد کے پیغامات بھیج چکے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .