ارنا کے مطابق پاکستان کی رویت ہلال کمیٹی نے اتوار کی رات ماہ محرم کےچاند کی تصدیق کردی اور اسی کے ساتھ پورے ملک میں نواسہ رسول امام حسین علیہ السلامی کی عزاداری کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
ماہ محرم شروع ہوتے ہی پاکستان کے صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے الگ الگ پیغامات جاری کرکے واقعہ عاشورا کو باطل کے خلاف حق کی جنگ قرار دیا ہے۔
اسی کے ساتھ پاکستان کی مذہبی اور سیاسی شخصیات نے کربلا سے ایثارو فداکار، شجاعت، اور ظلم کی مخالفت، راہ خدا میں شہادت کا درس حاصل کرنے، انتہا پسندی سے دوری اور پاکستانی معاشرے میں امن و آشتی نیز وحدت اسلامی کی تقویت پر زور دیا ہے۔
محرم کے حوالے سے پورے پاکستان میں مجالس عزا کے ساتھ ہی کربلا کے موضوع پر مختلف سیمیناروں اور کانفرنسوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے پورے برصغیر پاکستان اور ہندوستان میں پہلی محرم سے عزاداری کا سلسلہ شروع ہوتا ہے جو دو مہینہ آٹھ دن تک یعنی آٹھ ربیع الاول تک جاری رہتا ہے۔
آپ کا تبصرہ