8 جولائی، 2024، 5:58 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85533620
T T
0 Persons

لیبلز

پاکستان میں محرم، وحدت کی تجلی اور تفرقے سے ہوشیاری کی تاکید

اسلام آباد – ارنا – پاکستان بھر میں محرم کا چاند نمودار ہوتے ہی مجالس عزا کا سلسلہ شروع ہوگیا جس میں ذاکرین اور خطبا حضرات وحدت کی تقویت اور تفرقے سے ہوشیاری کی  ضرورت پر زور دے رہے ہیں۔

ارنا کے مطابق پاکستان کی رویت ہلال کمیٹی نے اتوار کی رات ماہ محرم  کےچاند کی تصدیق کردی اور اسی کے ساتھ پورے ملک میں نواسہ رسول امام حسین علیہ السلامی کی عزاداری کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

پاکستان میں محرم، وحدت کی تجلی اور تفرقے سے ہوشیاری کی تاکید

ماہ محرم شروع ہوتے ہی پاکستان کے صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے الگ الگ پیغامات جاری کرکے واقعہ عاشورا کو باطل کے خلاف حق کی جنگ  قرار دیا ہے۔

پاکستان میں محرم، وحدت کی تجلی اور تفرقے سے ہوشیاری کی تاکید

اسی کے ساتھ پاکستان کی مذہبی اور سیاسی شخصیات نے کربلا سے ایثارو فداکار، شجاعت، اور ظلم کی مخالفت، راہ خدا میں شہادت کا درس حاصل کرنے، انتہا پسندی سے دوری اور  پاکستانی معاشرے  میں امن و آشتی نیز وحدت اسلامی کی تقویت پر زور دیا ہے۔

پاکستان میں محرم، وحدت کی تجلی اور تفرقے سے ہوشیاری کی تاکید

محرم کے حوالے سے پورے پاکستان میں مجالس عزا کے  ساتھ ہی کربلا کے موضوع پر مختلف سیمیناروں اور کانفرنسوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے پورے برصغیر پاکستان اور ہندوستان میں پہلی محرم سے عزاداری کا سلسلہ شروع ہوتا ہے جو دو مہینہ آٹھ دن تک یعنی آٹھ ربیع الاول تک جاری رہتا ہے۔

پاکستان میں محرم، وحدت کی تجلی اور تفرقے سے ہوشیاری کی تاکید

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .