8 جولائی، 2024، 3:18 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85533482
T T
0 Persons

لیبلز

ایران ضرورت پڑنے پر لبنانی عوام اور اس ملک کی سلامتی کی حمایت میں تاخیر نہیں کرے گا

تہران – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے لبنان کی سلامتی اور اس ملک کی حکومت ، عوام اور استقامتی تحریک کی حمایت کو اسلامی اسلامی جمہوریہ ایران کا اصولی موقف قرار دیا ہے۔   

 ارنا کے مطابق اسلامی جہمویہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے آج پیر کو اپنی ہفتے وار پریس بریفنگ میں ایران میں صدارتی انتخابات کو پرشکوہ قرار دیا ۔

 انھوں نے کہا کہ ایران کے صدارتی انتخابات کے حوالے سے ملکوں کے سرکاری موقف میں بھی اور ابلاغیاتی اداروں کے نمائندوں کی رپورٹوں میں بھی انتخابات کو آزادانہ، شفاف اور پرشکوہ قرار دیا گیا ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ ناصر کنعانی نے ایک صحافی کے اس سوال کے جواب میں کہ  لبنان پر اسرائیلی حکومت کے  حملے پر ایران کا ردعمل کیا ہوگا؟  کہا کہ لبنان کے خلاف جارحیت بے ثباتی کے اسباب فراہم کرے گا اور اس سے  خطے کا امن و استحکام متاثر ہوگا۔

 ناصر کنعانی نے کہا کہ لبنان کے عوام، حکومت، فوج اور حزب اللہ سبھی ملک کے دفاع کے لئے تیار ہیں اورحزب اللہ یقینا پہلے سے زیادہ طاقت سے اپنے ملک کا دفاع  کرے گی۔

ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ لبنان کا دفاع  اسلامی جمہوریہ ایران کی بنیادی پالیسیوں میں شامل ہے اور ضرورت پڑنے پرہم لبنان کی ضرور حمایت کریں گے۔

 اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے عمان میں ایران اور امریکا کے ممکنہ مذاکرات کے بارے میں کہا کہ ہم نے  سفارتی راستے کھلے رکھے ہیں۔

ناصر کنعانی نے بتایا کہ براہ راست گفتگو بھی ہوئی ہے جس کی تفصیلات وقت آنے پر بتادی  جائيں گی۔      

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .