8 جولائی، 2024، 9:41 AM
Journalist ID: 5632
News ID: 85532947
T T
0 Persons

لیبلز

نصراللہ: غزہ میں اسرائیلی جرائم نے مغرب میں انسانی ضمیر کو بیدار کردیا ہے

تہران – ارنا – حزب کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی حکومت کے وحشیانہ ترین جرائم نے مغرب میں انسانوں کے ضمیر کو بیدار کردیا ہے

تہران – ارنا – حزب کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی حکومت کے وحشیانہ ترین جرائم نے مغرب میں انسانوں کے ضمیر کو بیدار کردیا ہے

ارنا کے مطابق حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے بیروت کے جنوبی علاقے  کے سید الشہدا کامپلیکس میں دوسری شب محرم کی مجلس سے خطاب میں یہ بات کہی ہے ۔

 انھوں نے کہا کہ جو غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کو نظر انداز کررہے ہیں، وہ دل کے اندھے ہیں۔

حزب اللہ کے سربراہ نے یہ بات ایسی حالت میں کہی ہے کہ غزہ میں صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینی عوام کی نسل کشی کی مذمت میں  یورپی ملکوں میں وسیع پیمانے پر مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

سید حسن نصراللہ نے اپنے خطاب میں، فلسطین اور غزہ کے عوام کی حمایت جاری رکھنے کے عزم پر ایک بار پھر زور دیا اور کہا کہ حزب اللہ کے مجاہدین اسی غرض سے آپریشن طوفان الاقصی میں شامل ہوئے ہیں۔

حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ جو بھی ہم سے وابستہ ہے، وہ کہتا ہے کہ ہمارا موقف بالکل صحیح ہے اور ہم اس جنگ کے لئے پوری طرح آمادہ ہیں۔

سید حسن نصراللہ نے اپنے اس خطاب میں آپریشن طوفان الاقصی اور جنوبی لبنان میں غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ حزب اللہ کی لڑائی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس سال قلب طوفان الاقصی میں ہیں۔

انھوں نے کہا کہ جنگ  کے ماحول اور اس سے پیدا ہونے والے حالات کی وجہ سے اس سال کا محرم گزشتہ برسوں سے مختلف ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .