صیہونیوں کے حمایتی ہمیشہ شرمندہ رہیں گے، کنعانی

تہران (ارنا) ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ غزہ پٹی میں صیہونی جرائم کی حمایت کرنے والوں کے ماتھے پر ہمیشہ شرمندگی رہے گی۔

ناصر کنعانی نے اتوار کے روز اپنے سرکاری اکاؤنٹ پر شائع ہونے والے ایک پیغام میں کہا کہ صیہونی جنگی مجرموں کے ہاتھوں غزہ پٹی میں جنگی جرائم اور فلسطینیوں بالخصوص مظلوم بچوں کے قتل عام کا سلسلہ بے رحمی سے جاری ہے۔

فلسطین کے سرکاری ذرائع کے مطابق غزہ کے خلاف جنگ کے شہداء کی تعداد 38 ہزار 153 اور زخمیوں کی تعداد 87 ہزار 828 تک پہنچ گئی ہے۔

کنعانی نے مزید کہا کہ غزہ کی پٹی میں 10 ہزار سے زائد لوگ اب بھی لاپتہ اور ملبے کے نیچے ہیں۔ اس کے علاوہ غزہ پٹی میں گزشتہ 12 گھنٹے کے دوران 5 صحافی شہید ہو گئے جس سے غزہ میں شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد 158 ہو گئی ہے۔

 انہوں نے یہ بھی کہا کہ صیہونی حکومت کے حامی بے شرمی کے ساتھ انسانی حقوق کے نعرے لگاتے رہتے ہیں اور دوسرے آزاد ممالک کے اندرونی مسائل میں ڈھٹائی سے مداخلت اور تبصرے کرتے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .