5 جولائی، 2024، 11:10 AM
Journalist ID: 5480
News ID: 85529780
T T
0 Persons

لیبلز

ووٹ ڈالنے کے بعد رہبر انقلاب کا بیان

5 جولائی، 2024، 11:10 AM
News ID: 85529780
ووٹ ڈالنے کے بعد رہبر انقلاب کا بیان

رہبر انقلاب آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے جمعہ کے روز صدارتی انتخابات کے دوسرے دور کے لئے اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد فرمایا: خدا کا شکر ہے اچھا دن ہے، عوام کی شرکت کا دن، عوام کی شراکت کا دن، ملک کے ایک اہم کام میں عوام کے سرگرم ہونے کا دن ہے یعنی انتخابات کا دن ہے۔

  •  میں نے سنا ہے کہ عوام میں جوش و جذبہ پہلے دور سے زیادہ ہے خدا کرے ایسا ہی ہو اور اگر ایسا ہو تو یہ خوشی کی بات ہے۔
  • ان شاء اللہ ہمارے عوام ووٹ دیں گے اور بہترین امیدوار کا انتخاب کرنے میں کامیاب ہوں گے اور اس مرحلے میں فیصلہ کرنے کے لئے ان کا عزم کافی مضبوط ہونا چاہیے اور ان شاء اللہ کل ہمارے ملک کو نیا صدر مل جائے گا۔
  • خداوند عالم ان شاء اللہ ہماری قوم اور ملک کو کامیاب اور آباد کرے گا اور ان تمام لوگوں پر لطف و کرم کرے گا جو اس راہ میں زحمت کر رہے ہيں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .