ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر اقتصاد وخزانہ محمد رضوانی فر نے اس نیوز ایجنسی کے نمائندے کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کہا ہے کہ 20 مارچ کو شروع ہونے والے رواں ایرانی سال کی پہلی سہ ماہی میں، او آئی سی کے رکن ملکوں کو مجموعی طور پر 8 اعشاریہ 6 ارب ڈالر کی مالیت کا 2 کروڑ 15 لاکھ ٹن سامان برآمد کیا گیا جس سے گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 15 فیصد اضافے کی نشاندہی ہوتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس مدت میں ان ملکوں سے ایران کی درآمدات 5 اعشاریہ 2 ٹن کے قریب رہی جس کی مالیت 6 اعشاریہ 9 ارب ڈالر تھی۔
اس رپورٹ کے مطابق او آئی سی کے رکن ملکوں سے ایران کی درآمدات میں بھی 7 اعشاریہ دو صفر فیصد اضافہ ہوا ہے۔ .
مندرجہ ذیل خاکے میں 20 مارچ 2024سے شروع ہونے والے ایرانی سال کی پہلی سہ ماہی میں او آئی سی کے رکن 56 ملکوں کے ساتھ ایران کی درآمدات و برآمدات کی تفصیلات موجود ہیں۔
آپ کا تبصرہ