3 جولائی، 2024، 2:10 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85528104
T T
0 Persons

لیبلز

2 جولائی ایران کی تاریخ میں امریکی انسانی حقوق کی قلعی کھلنے کا وقت ہے، باقری

تہران - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ نے امریکہ کی طرف سے ایرانی مسافر بردار طیارے کو نشانہ بنائے جانے کی برسی کے موقع پر ایکس چینل پر ایک پیغام میں  لکھا ہے : امریکہ کی جانب سے ایرانی قوم کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا سلسلہ  غیر منصفانہ پابنیدیاں عائد کرنے سمیت مختلف شکلوں میں بدستور جاری ہے ۔

علی باقری کنی نے اس پیغام میں مزید کہا: خلیج فارس میں ایرانی مسافر بردار طیارے کو نشانہ بنانے کے امریکہ کے بزدلانہ اور دہشت گردانہ اقدام کو 36 سال گزر چکے ہیں۔ امریکہ کی طرف سے ایرانی عوام کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی مختلف شکلوں میں جاری ہے جس میں ظالمانہ پابندیاں عائد کرنا بھی شامل ہے۔

انہوں نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا: فلسطین میں صیہونی جرائم کی امریکہ کی جانب سے وسیع حمایت ، نسل کشی، قتل عام، جبری قحط اور تباہی و بربادی کی امریکی حکومت کی تاریخ میں ایک اور باب سمجھی جا رہی ہے۔  اسلامی جمہوریہ ایران نے ڈٹ کر ان جرائم کا مقابلہ کیا ہے اور تمام دباؤں کے باوجود اسے اس پر فخر ہے۔

باقری نے مزید لکھا: دنیا کے مختلف حصوں میں امریکہ کی غیر قانونی مداخلت نے اس ملک کو دنیا میں اسب سے زیادہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والی حکومتوں میں قرار دے دیا ہے ۔ یکطرفہ اقدامات اور پابندیوں کا استعمال اور صیہونی حکومت کی نسل کشی اور جرائم کی جامع اور غیر مشروط حمایت امریکہ کے اب تک انسانی حقوق کے خلاف سب سے تباہ کن اقدامات میں سے ہے۔ آج غزہ میں امریکہ اور صیہونی حکومت کے رویے میں امریکی انسانی حقوق کا مفہوم سب پر عیاں ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .