1 جولائی، 2024، 1:30 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85525930
T T
1 Persons

لیبلز

اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں پر تشدد

1 جولائی، 2024، 1:30 PM
News ID: 85525930
اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں پر تشدد

تہران (ارنا) اسرائیلی جیل سے رہائی کے بعد غزہ کے شفا اسپتال کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ صیہونی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کو نہ صرف خوراک اور پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے بلکہ انہیں اذیتیں دینے کے علاوہ ہراساں بھی کیا جاتا ہے۔

محمد ابو سلمیہ آج بروز پیر، 50 دیگر فلسطینی قیدیوں کے ساتھ صہیونی جیل سے رہا ہوئے ہیں۔

00:00
00:00
Download

انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت اپنی جیلوں میں قیدیوں کو طبی سہولیات فراہم نہیں کرتی بلکہ بین الاقوامی معاہدوں کے برعکس حملے کرتی ہے۔ .

غزہ کی پٹی پر اپنے جارحانہ حملے کے بعد صیہونی فوج نے ہزاروں فلسطینی شہریوں کو (جن میں خواتین اور کمسن بچے بھی شامل ہیں) حراستی مراکز میں رکھا ہوا ہے جن میں شفا ہسپتال کا عملہ بھی شامل ہے۔

اس سے قبل خبری ذرائع نے انکشاف کیا تھا کہ فلسطینی قیدیوں کی حراست کے حالات امریکہ کے بدنام زمانہ گوانتانامو جیل سے ملتے جلتے ہیں۔

00:00
00:00
Download

اسرائیلی جیل سے رہائی کے بعد غزہ کے شفا اسپتال کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ صیہونی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کو نہ صرف خوراک اور پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے بلکہ انہیں اذیتیں دینے کے علاوہ ہراساں بھی کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قابض حکومت کی طرف سے طبی عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جسکی وجہ سے متعدد قیدی شہید ہوگئے۔

انکا کہنا تھا کہ ذیابیطس کے متعدد مریض مناسب علاج نہ ملنے کی وجہ سے اپنی ٹانگوں سے محروم ہو چکے ہیں اور قیدیوں کا وزن 30 کلو گرام تک کم ہو گیا ہے۔

شفا اسپتال کے ڈائریکٹر نے بین الاقوامی اداروں سے اپیل کی کہ وہ صیہونی حکومت کی جیلوں کا دورہ کریں جہاں فلسطینی قیدیوں کو رکھا گیا ہے اور انکے برے حالات کے بارے میں جانیں۔

ابو سلمیہ نے غزہ کی پٹی اور شفا ہسپتال کو دوبارہ تعمیر کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .