شہدائے مزاحمت اور مدافعین حرم میموریل کانفرنس کے منتظمین سے خطاب کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی آیت آللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ دشمن نے خطے پر قبضہ اور ایران پر اقتصادی اور سیاسی اور نظریاتی اور مذہبی دباؤ ڈال کر اسلامی نظام کو ختم کرنے کا منصوبہ بنایا تھا جسے مدافعین حرم نے ناکام بنادیا۔
رہبر انقلاب اسلامی نے مدافعین حرم اور مزاحمتی محاذ کے تمام شہداء بالخصوص جنرل شہید سلیمانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دفاع حرم کو اہلبیت (ع) کی تعلیمات کے دفاع کا نمایاں پہلو قرار دیا۔
آپ نے فرمایا کہ مکتب اہلبیت (ع) کے بلند و بالا افکار منجملہ انصاف، آزادی، ظالم کے خلاف جنگ اور راہ خدا میں ایثار و فداکاری کو شروع ہی سے پاک طینت لوگوں کے درمیان پزیرائی ملی ہے۔
آیت اللہ العظیم خامنہ ای نے غزہ کے عوام کے دفاع میں امریکی طلباء تحریک کو دنیا میں پاک ضمیروں کی موجود گی کی مثال قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ مدافعین حرم کے پیغام کو، جو دراصل انسانیت کے دفاع کا پیغام ہے، دنیا کےپاکیزہ ضمیر لوگوں تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ شہدائے مزاحمت اور مدافعین حرم میموریل کانفرنس کے منتظمین نے 19 جون کو رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی تھی، اس موقع پر آپ کے خطاب کا متن آج ہفتے کی صبح 29 جون کو مشہد میں مذکورہ کانفرنس کے دوران پڑھ کر سنایا گیا۔
آپ کا تبصرہ