28 جون، 2024، 10:19 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85523481
T T
0 Persons

لیبلز

ایران اور روس کے وزرائے  خارجہ کی ٹیلیفونی گفتگو، مشرق وسطی کے مسائل پر تبادلہ خیال

ماسکو- ارنا- روس کی وزرات خارجہ نے  اعلان کیا ہے کہ ایران اور روس کے وزرائے خارجہ علی باقری کنی اور سرگئی لاؤروف کی ٹیلیفونی گفتگو میں مشرق وسطی کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا گیا

ارنا نے روسی وزارت خارجہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے اپنی  ٹیلیفونی گفتگو میں غزہ کی جںگ بند نہ ہونے اور علاقے میں کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

 اس رپورٹ کے مطابق دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے علاقے کے مسائل کو سیاسی اور سفارتی طریقے سے حل کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران کے نگراں وزیر خارجہ علی باقری کنی نے اس ٹیلیفونی گفتگو میں باہمی دلچسپی کے سبھی موضوعات پر تبادلہ خیال کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

ایران اور روس کے وزرائے خارجہ نے اپنی  اس ٹیلیفونی گفتگو میں باہمی دلچسپی کے موضوعات پر قریبی تعاون پر اتفاق کیا ہے۔  

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .