27 جون، 2024، 9:44 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85522008
T T
0 Persons

لیبلز

غاصب صیہونی حکومت کے اہداف پر حزب اللہ کے میزائلی حملے

 تہران – ارنا – حزب اللہ لبنان نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں غاصب صیہونی حکومت کے اہداف پر   میزائلوں کی بارش کردی ۔   

ارنا نے المیادین ٹی وی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ شمالی مقبوضہ فلسطین کے، صفد، بیریہ، کرم بن زمرہ، علما، روش بینا، حتسور، ہجلیلیت، وینیز ڈلٹن، عموقہ، کادیتا اور الریحانہ نامی علاقوں پر صیہونی حکومت کے اہم فوجی اور اسٹریٹیجک اہداف پر میزائلی حملے کئے ہیں۔

 صیہونی میڈيا کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے  شہر صفد میں حزب اللہ کے میزائلی  حملے کے بعد بجلی کٹ گئی۔

صیہونی میڈیا نے کا کہنا ہے کہ کچھ دیر پہلے حزب اللہ لبنان کے میزائلی حملے بہت سنگین تھے۔

اس رپورٹ کے مطابق شہر بیریہ میں بھی حزب اللہ کے  میزائلی حملے کے بعد بجلی کٹ گئی اور بعض علاقوں میں آگ لگ گئی۔

 صیہونی میڈیا کے مطابق حزب اللہ لبنان کے میزائلی حملوں کے بعد بیریہ، صفد، اور عین زیتیم  سے دھویں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے ہیں۔   

صیہونی ذرائع کے مطابق حزب اللہ نے صفد پر چالیس میزائل داغے ہیں۔

 المیادین کے رپورٹر نے شمالی مقبوضہ فلسطین کے علاقے جلیل العلیا پر بھی سنگین میزائلی حملے کی خبر دی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سات اکتوبر 2023 کے آپریشن طوفان الاقصی کے بعد جب غاصب صیہونی حکومت نے غزہ کے مظلوم عوام پر وسیع حملے شروع کئے تو حزب اللہ لبنان نے غزہ پر حملوں کا زور توڑنے کی غرض سے  شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوجی مراکز پر حملے  شروع کردیئے ۔

حزب اللہ لبنان کے وسیع میزائلی اور راکٹی حملوں نیز گولہ باریوں کے نتیجے میں شمالی مقبوضہ فلسطین کے وسیع علاقے میں صیہونی کالونیاں خالی ہوگئيں اور بہت سے غیر قانونی صیہونی کالونیوں کے آبادکاروں نے اعلان کیا ہے  کہ وہ جنگ ختم ہونے کے بعد بھی ان کالونیوں میں واپس نہیں جائيں گے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .