27 جون، 2024، 4:49 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85521884
T T
0 Persons

لیبلز

شہدائے غزہ کی تعداد 37 ہزار 765 ہوگئی

27 جون، 2024، 4:49 PM
News ID: 85521884
شہدائے غزہ کی تعداد 37 ہزار 765 ہوگئی

تہران – ارنا- غزہ میں فلسطین کی وزارت صحت نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ شہدائے غزہ کی تعداد بڑھ  کر 37  ہزار 765 ہوگئی ہے

ارنا کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی فوج نے گزشتہ چوبیس گھنٹے میں غزہ کے مختلف علاقوں پر تین بار حملے کئے ۔

 اس رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں صیہونی فوج کے حملوں میں 47 فلسطینی شہید اور 52 زخمی ہوگئے۔  

فلسطین کے محکمہ صحت کے مطابق نئی شہادتوں کے بعد سات اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ پر صیہونی حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 37ہزار 765 اور زخمیوں کی تعداد 86 ہزار 429 ہوگئی ہے۔  

 صیہونی حکومت نے غزہ کے مختلف علاقوں پر ایسی حالت میں اندھا دھند وحشیانہ حملے جاری رکھے ہیں کہ ان حملوں کی وجہ سے اندرونی اور بیرونی دونوں سطح پر اس کو لاحق بحران روز بروز سیع تر ہوتا جارہا ہے۔  

غاصب صیہونی حکومت گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران اپنے وحشیانہ حملوں، جنگی جرائم اور فلسطینیوں کی نسل کشی سے اپنا کوئی بھی مقصد پورا نہیں کرسکی ہے جبکہ عالمی سطح پر اس سے نفرت اور اس کی مخالفت وسیع تر ہوئی ہے۔    

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .