27 جون، 2024، 4:25 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85521871
T T
0 Persons

لیبلز

روسی گیس کی ایران منتقلی کا سمجھوتہ شہید رئیسی کی ڈپلومیسی  کی آخری یاد گار ہے

 تہران – ارنا – اسلامی  جمہوریہ ایران کے وزیر پیٹرولیئم نے روسی  گیس کی ایران منتقلی کے سمجھوتے کو ایران کے شہید صدر آیت اللہ رئیسی کی فعال ڈپلومیسی کی آخری یاد گار قرار دیا ہے۔

 ایران کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے پیٹرولیئم کے وزیر نے جمعرات کو  اپنے سماجی رابطے کے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ روسی گیس کی ایران منتقلی کا معاہدہ انتہائی اہم اور بے نظیر سمجھوتہ ہے۔

 اس رپورٹ کے مطابق وزیر پیٹرولیئم جواد اوجی نے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ اس معاہدے سے ایران کی گیس کی تجارت میں اچھال آئے گا  اور یہ شہید رئیسسی کی ڈپلومیسی کی آخر یادگار ہے۔

انھوں نے لکھا ہے کہ اس معاہدے  سے ایران اور روس دونوں کی فائدہ پہنچے گا اور ایران علاقے میں گیس کے ہب میں تبدیل ہوجائے گا۔   

ارنا کے مطابق ایران کی تیرھویں حکومت کے آخری ایام میں ایران اور روس کے درمیان گیس کا اہم سمجھوتہ ہوا جو ایران کو گیس کے ہب میں تبدیل  کردے گا۔  

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .