جنرل اسماعیل قاآنی نے جمعرات کے روز حضرت شاہ عبدالعظیم حسنی (ع) کے مزار پر شہید ابراہیم رئیسی، شہید حسین امیر عبداللہیان کے چالیسویں اور شہدائے خدمت کو خراج عقیدت پیش کرنے کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج 27 جون ( ایرانی تاریخ 7 تیر)، انقلاب اسلامی ایران کی تاریخ کا ایک عظیم دن ہے، آیت اللہ بہشتی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کا دن ہے اور اس موقع پر ہم شہید رئیسی اور ڈپلومیسی کے میدان میں ماہر شہید عبداللہیان کی یاد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امیرعبداللہیان ایک عظیم انسان اور ڈپلومیسی میں اپنے ہم عصرماہرین پر برتری رکھتے تھے اور انکی مظلومانہ شہادت ان کے انسانیت کی راہ میں کارناموں کو ظاہر کرتی ہے۔
جنرل قاآنی نے کہا کہ شہید رئیسی اور بین الاقوامی تعلقات کے ماہر امیر عبداللہیان نے ثابت کر دیا کہ نہ صرف امریکہ کو تنہا کیا جا سکتا ہے بلکہ امریکہ سمیت بڑی طاقتوں سے مقابلہ کرنا ممکن ہے اور آپ امریکہ کی مخالفت کے باوجود بہت کچھ کر سکتے ہیں اور جہاں ضروری ہو، امریکہ سمیت بڑی طاقتوں کا مقابلہ کرکے امریکہ جیسی طاقت کو تنہا کر سکتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ