ایشیا کوآپریشن ڈائیلاگ فورم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کا آغاز

تہران (ارنا) ایشیا کوآپریشن ڈائیلاگ فورم (ACD) کے وزرائے خارجہ کا اجلاس تہران میں شروع ہوگيا۔

ایشیا کوآپریشن ڈائیلاگ فورم کے وزرائے خارجہ کا 19 واں اجلاس ملکی اور غیر ملکی حکام کی موجودگی سے تہران میں شروع ہوا۔

اس حوالے سے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری نے کہا کہ ہمیں تہران میں ایشیا کو آپریشن ڈائيلاگ (ACD) کے اجلاس کی میزبانی کرنے اور اس اجلاس کی صدارت سنبھالنے پر فخر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس اجلاس میں رکن ملکوں کے میں وزراء اور بین الاقوامی تنظیموں کے 41 وفود شرکت کر رہے ہیں۔

ارنا کے مطابق اے سی ڈی  ایشیائی ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .