ارنا کے مطابق، انرجی انسٹی ٹیوٹ نے حال ہی میں شائع ہونے والی World Energy Statistical Review Report 2023 میں ایران میں اٹامک انرجی کی پیداوار میں %1 اضافے کا اعلان کیا ہے۔
ایران نے اس سال 6.6 ٹیرا واٹ گھنٹے نیوکلیئر انرجی پیدا کی ہے جو کہ پچھلے سال کے مقابلے میں%1 ہے۔
13ویں حکومت میں ایران کی اٹامک انرجی کی پیداوار میں تقریباً %5 اضافہ ہوا ہے۔
2023 میں ایران سمیت دنیا کے صرف 33 ممالک نے جوہری بجلی پیدا کی اور ایران ان میں 30 ویں نمبر پر ہے۔
اس سال دنیا کی اٹامک انرجی میں ایران کا حصہ صرف %0.2 تھا۔
یہ بات قابل ذکرہے کہ ایران کی ایٹمی سرگرمیوں کی مخالفت کے باوجود امریکہ دنیا کا سب سے بڑا اٹامک انرجی پیدا کرنے والا ملک ہے اور 2023 میں دنیا کی %29 ایٹمی انرجی امریکہ نے پیدا کی ہے۔
آپ کا تبصرہ