تل ابیب میں نیتن یاہو کے خلاف مظاہرے پرتشدد، 3 افراد گرفتار

تہران (ارنا) نیوز ذرائع کا کہنا ہے کہ تل ابیب میں ایک احتجاجی ریلی کے بعد صیہونی پولیس نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی برطرفی کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین پر حملہ کر کے متعدد لوگوں کو گرفتار کر لیا۔

فلسطینی سما نیوز ایجنسی کے مطابق تل ابیب میں مظاہرین نے صیہونی حکومت کی طرف سے قیدیوں کی رہائی کے لیے حماس کے ساتھ معاہدہ نہ کرنے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اس شہر کی متعدد سڑکوں کو بند کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق صیہونی مظاہرین نے تل ابیب میں لیکود کے دفتر کے سامنے آگ لگا کر نیتن یاہو کی کابینہ کا تختہ الٹنے اور غزہ میں مزاحمت کاروں کے ساتھ قیدیوں کے فوری تبادلے کا مطالبہ کیا۔

صہیونی آرمی ریڈیو نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ پولیس نے لیکود ہیڈ کوارٹر کے سامنے 3 مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .