یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے کہا ہے کہ یمنی فوج نے ایک شاندار کارروائی میں بحیرہ مکران میں ٹرانس ورلڈ نیویگیٹر نامی جہاز کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔
اس کے علاوہ یمنی میزائل یونٹ نے امریکی آئزن ہاور طیارہ بردار جہاز کو بھی بیلسٹک اور کروز میزائلوں سے نشانہ بنایا۔
بریگیڈیئر جنرل یجی سریع نے واضح کیا کہ ان دو فوجی کارروائیوں میں اہداف کو براہ راست اور کامیابی سے نشانہ بنایا گیا اور خدا کی مدد سے فلسطینی قوم کی حمایت کے لیے فوجی آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک صیہونی جارحیت اور غزہ کی پٹی کی ناکہ بندی ختم نہیں ہو جاتی۔
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے تاکید کی کہ اپنے ملک کے خلاف جارحیت کے جواب میں ہم بحیرہ احمر اور مکران میں دشمن کے جنگی جہازوں کو نشانہ بنانے سے بلکل بھی دریغ نہیں کریں گے۔
آپ کا تبصرہ