یمن (الحدیدہ) پر امریکی اور برطانوی فضائی حملوں کا سلسلہ جاری

تہران (ارنا) آج (ہفتہ) امریکی اور برطانوی طیاروں نے مغربی یمن میں الحدیدہ کے شہر اللحیہ کے علاقوں پر چار بار بمباری کی تاہم ان حملوں میں عام شہریوں کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

انصار اللہ کی آفیشل ویب سائٹ نے ایک سیکورٹی ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ یمن کے خلاف امریکہ اور برطانیہ کے فضائی حملوں کا مقصد صیہونی حکومت کا دفاع ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ حملوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

آج مغربی یمن میں الحدیدہ کے شہر اللحیہ کے علاقوں پر امریکی اور برطانوی طیاروں نےچار بار بمباری کی تاہم  ان حملوں میں عام شہریوں کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

حالیہ مہینوں میں یمن کے مختلف علاقے بارہا امریکہ اور برطانیہ کے جارحانہ حملوں کا نشانہ بنے ہیں۔

 یہ حملے یمن پر صیہونی حکومت کی مسلط کردہ بحری ناکہ بندی کو روکنے کے لیے دباؤ ڈالنے کے مقصد سے کیے جاتے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .