تہران میں سفارتکاوں کا میلہ/ وزارت خارجہ 30 سے زیادہ ایشیائی ملکوں کے نمائندوں کی میزبان

تہران - ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران اے سی ڈی کے سربراہ کی حیثیت سے اس تنظيم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔

اے سی ڈی  کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس، جس کا سربراہ اسلامی جمہوریہ ایران ہے، اتوار اور پیر کے روز تہران میں منعقد ہو رہا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی میزبانی میں ہونے والے اس اجلاس میں 30 سے ​​زائد  ملکوں کے وزرائے خارجہ، وزارت خارجہ کے سینيئر عہدہ دار ، علاقائی تنظیموں کے سیکریٹری جنرل اور مختلف ملکوں کے خصوصی ایلچی اس کانفرنس کے شرکاء ہیں۔

کل اتوار کو رکن ممالک کے  سینئر  ماہرین اور  اعلی عہدہ داروں کا اجلاس منعقد  ہوگا جس کے دوران مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، پیر کو ملک کی قائم مقام وزیر علی باقری کی باضابطہ  استقبالیہ تقریر کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا جائے گا۔

ایرنا کی رپورٹ کے مطابق؛ ایشیا کو آپریشن ڈائلاگ   ACD  کا قیام  سن 2002 میں ہوا اور اس کا سیکریٹیٹ کویت میں واقع ہے۔

 ایران، تھائی لینڈ، انڈونیشیا، ملائیشیا، فلپائن، برونائی، سنگاپور، کمبوڈیا، ویتنام، میانمار، لاؤس، نیپال، روس ، ترکی، جاپان، چین، منگولیا، جنوبی کوریا،  ہندوستان، افغانستان، پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا، بھوٹان، کویت، بحرین،  سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، عمان، فلسطین، قزاقستان، ازبکستان، کرغزستان اور تاجکستان اس کے رکن ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .