22 جون، 2024، 4:42 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85516813
T T
0 Persons

لیبلز

ایران دنیا میں فولاد پیدا کرنے والا ساتواں سب سے بڑا ملک بن گیا۔

اصفہان -ارنا- ورلڈ اسٹیل ایسوسی ایشن کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ایران مئی میں اسٹیل پیدا کرنے والے ملکوں کی فہرست میں ساتویں مقام پر پہنچ گیا ہے۔

ورلڈ اسٹیل ایسوسی ایشن نے کچھ  دیر  پہلے شائع ہونے والی اپنی تازہ رپورٹ میں بتایا  ہے : ایران میں اس سال  مئی کے مہینے میں خام اسٹیل کی ماہانہ پیداوار میں  گزشتہ برس کے مقابلے میں 2.1 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور مئی میں  ایران میں خام فولاد کی پیداوار 3 ملین 300 ہزار ٹن تک پہنچ گئی اور اس کے ساتھ، ایران نے اس ماہ دنیا میں  خام فولاد پیدا کرنے والے ساتویں  ملک کی پوزیشن حاصل کر لی۔

ایران دنیا میں فولاد پیدا کرنے والا ساتواں سب سے بڑا ملک بن گیا۔

 اسیٹل کی عالمی یونین   کی رپورٹ میں بتایا گيا ہے کہ سن 2024 میں ایران پہلی بار ساتویں نمبر پر  رہا ہے۔  

نئے سال کے شروعاتی 5 مہینوں میں ترکیہ، ایران، ہندوستان، جرمنی اور برازیل میں گزشتہ سال کے شروعاتی 5 مہینوں کے مقابلے میں پیداوار میں اضافہ ہوا جبکہ چین، جاپان، امریکہ، روس  اور جنوبی کوریا میں اسٹیل کی پیداوار میں سن 2023 کے مقابلے میں کمی واقع ہوئی ہے۔

ایران دنیا میں فولاد پیدا کرنے والا ساتواں سب سے بڑا ملک بن گیا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .