تمام چیک پوسٹیں ضروری آلات و وسائل سے لیس ہیں، کمانڈر سرحدی پولیس فورس

تہران (ارنا) ایران کی سرحدی پولیس فورس کے کمانڈر نے سرحدی سلامتی کو اطمینان بخش قراردیتے ہوئے کہا کہ تمام چیک پوسٹیں ضروری آلات و وسائل سے لیس ہیں۔

شمال مغربی سرحدی شہروں جلفہ اور خدا آفرین کے دورے پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے جنرل احمد گودرزی کا کہنا تھا کہ تمام ایرانی سرحدی چوکیاں لازمی ہتھیاروں، گولہ بارود، الیکٹرانک، آپٹیکل اور مائیکرو ڈرون کیمرہ سسٹم سے پوری طرح لیس ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں سرحدی محافظوں کی آپریشنل صلاحیتوں کو بہتر بنانے کی غرض سے لازمی اقدامات عمل میں لائے جارہے ہیں۔

سردار گودرزی نے بتایا کہ سرحدی محافظیں جدید ترین آلات سے لیس چوکیوں میں تعینات ہیں اور ملکی سرحدوں کی 24 گھنٹے نگرانی کی جارہی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .