19 جون، 2024، 9:36 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85514422
T T
0 Persons

لیبلز

اسرائیلی فوج کا ترجمان: حماس کی نابودی کی بات دھوکہ ہے

تہران – ارنا- صیہونی فوج کے ترجمان نے حماس کو ختم کرنے میں اپنی ناتوانی کا اعتراف کیا ہے

 ارنا نے فلسطین کی سما نیوز ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی فوج کے ترجمان ڈینیل ہاگاری نے بدھ کو کہا ہے کہ اگر سیاسی سطح پر حماس کی  جگہ کسی نے نہ لی تو یہ تحریک باقی رہے گی۔

صیہونی فوج کے ترجمان نے اعتراف کیا کہ حماس ایک فکر اور جماعت ہے جس کی جگہ لوگوں کے دل میں ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیل ہاگاری نے کہا کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ ہم حماس کو لوگوں کے دل سے نکال سکتے ہیں، تو غلطی پر ہے۔

صیہونی فوج کے ترجمان نے غزہ جنگ کے اہداف میں ناکامی کے باوجود دعوی کیا کہ اسرائیلی فوج بقول اس کے حماس کے فوجی بازو کو اکھاڑ پھینکنے کے قریب ہے۔

ڈینیل ہاگاری نے ہدہد ڈرون طیارے کے ذریعے حیفابندرگاہ میں صیہونی حکومت کے اہم اڈوں کی فلم بنانے میں حزب اللہ کی کامیابی کے بارے میں دعوی کیا کہ " ہم نے شہریوں کی جان بچانے کے لئے حزب اللہ کے ڈرون کو نشانہ نہیں بنایا۔"

 صیہونی فوج کے ترجمان نے اسی طرح دعوی کیا کہ اسرائیلی فوج شمالی محاذ پر ہر صورتحال کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہے اور صیہونی آبادکاروں کو ان کی کالونیوں میں واپس لائے گی۔

 صیہونی فوج کے ترجمان نے یہ دعوے ایسی حالت میں کئے ہیں کہ گزشتہ نو مہینے سے جاری جارحیت میں غاصب صیہونی حکومت کو اب تک کچھ بھی حاصل نہیں ہوسکا ہے بلکہ اس کے برعکس اس کا اندرونی اور بیرونی بحران روز بروز شدید تر ہوا ہے۔

غاصب صیہونی حکومت نے اس مدت میں غزہ میں وسیع پیمانے پر تباہی مچائی، لوگوں کے رہائشی مکانات، بنیادی تنصیبات اور اسپتال سب کچھ تباہ کردیئے، فلسطینیوں کی وسیع نسل کشی اور جنگی جرائم کا ارتکاب کیا حتی بین الاقوامی امدادی دستوں پر بھی بمباری کی اور بھوک سے ہتھیار کے طور پر کام لیا اور بھوک مری پھیلائی لیکن اپنا ایک بھی ہدف پورا نہیں کرسکی۔   

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .