19 جون، 2024، 6:23 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85514285
T T
0 Persons

لیبلز

نیشنس لیگ والیبال میں ایران سے  امریکا کی شکست

 تہران – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی والیبال ٹیم نے نیشنس لیگ والیبال کے تیسرے ہفتے میں اپنی پہلی جیت امریکا کی قومی والیبال ٹیم کو شکست دے کر درج کرائی

ارنا کے مطابق نیشنس لیگ والیبال 2024 کے ابتدائی مرحلے میں گروپ پانچ کے  تیسرے ہفتے کے مقابلے منگل 18 جون کو سلووینیا کے شہر لیوبلیانا اورگروپ چھے کے مقابلے فلپائن کے شہر منیلا میں شروع ہوئے جو 23 جون تک جاری رہیں گے اور اس درمیان 32 میچ ہوں گے۔

ایران کی قومی والیبال ٹیم بدھ 19 جون کو امریکا کے مقابلے میں اتری اور اس کو تین دو سے شکست دے کر  اپنی پہلی جیت درج کرائی۔

 ایران کی قومی والیبال ٹیم نے اس میچ میں پہلا سیٹ میں 28 کے مقابلے میں 26  پوائنٹ حاصل کئے لیکن اس کے بعد اس نے  دوسرا سیٹ 23 کے مقابلے میں 25، تیسرا سیٹ 18  کے مقابلے میں 25 اور پھر پانچواں سیٹ 13 کے مقابلے میں 15 پوائنٹ سے جیت لیا۔ اس طرح اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی والیبال ٹیم نے امریکا کو تین دو سے  شکست دے کر اپنی پہلی جیت درج کرائی ۔    

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .