19 جون، 2024، 5:16 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85514216
T T
0 Persons

لیبلز

ایران کے نگران وزیر خارجہ قطر روانہ ہوگئے

 تہران – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے نگراں وزیر خارجہ علی باقری کنی قطر روانہ ہوگئے۔

 ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نگراں وزیر خارجہ ہنگامی سرکاری دورے پر تہران سے دوحہ روانہ ہوگئے ۔

 اس رپورٹ کے مطابق علی باقری کنی کے اس ہنگامی دورے کا ایجنڈا غزہ کی جنگ رکوانا اور مظلوم فلسطینیوں کے لئے امداد رسانی ہے۔

 بتایا گیا ہے کہ ایران کے نگراں وزیر خارجہ علی باقری کنی اپنے اس دورے میں مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم اور فلسطینیوں کی نسل کشی رکوانے اور مظلوم فلسطینی عوام تک جلد سے جلد امداد رسانی کے لئے اسلامی دنیا کی تمام تر صلاحیتوں سے کام لینے کے بارے میں قطر کے حکام سے گفتگو اور تبادلہ خیال کے لئے دوحہ گئے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .