19 جون، 2024، 3:05 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85514087
T T
0 Persons

لیبلز

داعش نے پاکستان میں ایک سیاسی رہنما کے قتل کی ذمہ داری قبول کی

اسلام آباد-ارنا- دہشت گرد گروہ داعش خوراسان نے جمعیت علمائے پاکستان کے ایک سینئر رہنما کے قتل کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

بدھ کو پاکستانی ذرائع نے بتایا ہے کہ مولوی میرزا جان کو گزشتہ جمعرات کو جنوبی وزیرستان کے وانا میں مسلح افراد نے حملے کا نشانہ بنایا تھا جس میں وہ بری طرح سے زخمی ہو گئے تھے۔

مولوی میرزا جان کو پیشاور میں ایک اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں منگل کے روز وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے ۔

دہشت گرد تنظیم داعش خوراسان نے ایک بیان جاری کرکے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

مولانا فضل الرحمن نے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سیکوریٹی ایجنسیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ اس قتل کے ذمہ داروں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .