17 جون، 2024، 4:26 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85511934
T T
0 Persons

لیبلز

انسان حقوق کے دعویداروں نے اسرائیلی حکومت کو فلسطینی بچوں کے قتل عام کی چھوٹ دے رکھی ہے

تہران – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ  جرائم پیشہ اسرائیلیوں کو   فلسطین میں عوام اور بچوں کے قتل عام کا سلسلہ جاری رکھنے کی چھوٹ انسانی حقوق کے دفاع کے جھوٹے دعویداروں نےدے رکھی ہے۔

ارنا کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اپنے سماجی رابطے کے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ یونیسیف کے ترجمان نے کہا ہے کہ غزہ کی جنگ کو بچوں کے خلاف جنگ کہا جاسکتا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق یونیسیف کے ترجمان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی تاریخ میں اس ادارے کے کارکنوں کی سب سے زیادہ تعداد جنگ غزہ میں، اسرائیلی حملوں میں ماری گئ ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ یہ ایک المناک اور دہلا دینے والی حقیقت ہے لیکن سوال یہ اٹھتا ہے کہ بچوں کی قاتل جرائم پیشہ  صیہونی حکومت اور اس کے لیڈروں کو کس نے یہ چھوٹ دی ہے کہ وہ دنیا والوں کی آنکھوں کے سامنے، انسانی حقوق کی تنظیموں اور بین الاقوامی اداروں کی کوئی پرواہ کئے بغیر، روز مرہ کی بنیاد پر فلسطین میں انسانوں اور بچوں کے قتل عام کا سلسلہ جاری رکھیں؟

ناصر کنعانی نے اس سوال کے جواب میں لکھا ہے کہ جرائم پیشہ صیہونی حکام کو یہ چھوٹ انسانی حقوق کے جھوٹے دعویداروں نے دے رکھی ہے۔     

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .