حجت الاسلام والمسلمین صادق رحیمی نے عید الاضحی اور عید غدیر کی مناسبت سے سزاؤں کی معافی کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا : اس مرحلے میں ایسے 2 ہزار 654 لوگوں کی سزائيں معاف اور کم کی گئ ہیں جو شرطوں پر پورے اترتے تھے اور ان سب کے کیس کا معافی کی کمیشن میں جائزہ لیا گيا تھا اور پھر عدلیہ کے سربراہ کی تائید کے بعد ان کے نام رہبر انقلاب کے پاس بھیجے گئے تھے۔
انہوں نے بتایا ایک ہزار 38 لوگوں کو معافی کی وجہ سے مکمل آزادی مل گئی جبکہ ایک ہزار 616 لوگوں کی سزاؤں میں کمی کر دی گئی جن میں سے 29 لوگوں کو سزائے موت سنائی گئی تھی جسے کم کرکے عمر قید کر دیا گيا۔
ان کے مطابق جن لوگوں کو معافی ملی ہے ان میں سے 182 خواتین اور 30 غیر ملکی ہيں۔
آپ کا تبصرہ