ایران اپنی سلامتی اور قومی مفادات کے دفاع میں فیصلہ کن اقدام سے گریز نہیں کرے گا۔

تہران(ارنا) وزارت خارجہ کے ترجمان نے خطے میں پائيدار سلامتی کے قیام کی راہ میں ایران کے تعمیری اور ٹھوس کردار پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران اپنی سلامتی اور قومی مفادات کے تحفظ کی خاطر کسی بھی ٹھوس اور فیصلہ کن اقدام سے گریز نہیں کرے گا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے گروپ سات سربراہی اجلاس کے بیان کے بعض  حصوں پردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی پروگرام کی خالصتاً پرامن نوعیت کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس بیان میں آئی اے ای اے  کے بورڈ آف گورنرز کی حالیہ ایران مخالف قرارداد کا ذکر کیا جانا، مذکورہ قرارداد اور اس کے بانیوں کے سیاسی محرکات اور بین الاقوامی اداروں  کو اپنے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیے جانے کی روشن دلیل ہے۔

ناصر کنعانی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے حقوق اور فرائض کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے آئی اے ای اے  کے ساتھ تعمیری اور تکنیکی تعاون جاری رکھے ہوئے ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ اور تین یورپی ممالک کے غیر قانونی اقدامات کو موجودہ صورتحال کی جڑ اور بنیادی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا  کہ اگر یہ ممالک واقعی اپنی تشویش دور کرنا چاہتے ہیں تو انہیں نیک نیتی سے کام لیتے ہوئے، معاملات کو سیاسی رنگ دینے کی ناکام کوششوں سے گریز کرنا چاہیے۔  

ناصر کنعانی نے خطے میں پائیدار سلامتی کے قیام کی راہ میں تہران کے تعمیری اور ٹھوس کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا: اسلامی جمہوریہ ایران کسی بھی جارحیت کا پوری قوت کے ساتھ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

انسانی حقوق کے احترام  کے بارے میں تہران کے غیر متزلزل عزم پر زور دیتے ہوئے ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر انسانی حقوق کے بلند اہداف کے حصول کو اس وقت اہم چیلنجوں کا سامنا ہے جن میں سردست دنیا کی واحد نسل پرست حکومت، یعنی اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی منظم نسل کشی اور قتل عام پر گروپ سات کے رکن ملکوں بے حسی اور لاتعلقی سب سے اہم ہے۔ 

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .