تل ابیب میں نیتن یاہو کے خلاف مظاہرے + ویڈیو

تہران (ارنا) ہزاروں مظاہرین نے ایک بار پھر صیہونی حکومت کے وزیراعظم اور ان کی کابینہ کے خلاف تل ابیب میں بنیامین نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے سامنے مظاہرہ کیا۔

صیہونی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہفتے اور اتوار کی شب ہونے والے اس مظاہرے میں شریک لوگوں نے راعانہ اسکوائر کو بند کر دیا اور قبل از وقت انتخابات اور غزہ میں اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

 اسرائیلی میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ  غزہ کی پٹی میں مارے جانے والے اسرائیلی قیدیوں اور فوجیوں کے اہل خانہ حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے  اور جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ جنگ جاری رہنے سے مزید قیدیوں اور اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کا خطرہ ہے۔

مظاہرین کا یہ بھی کہنا تھا کہ نیتن یاھو حکومت قیدیوں کو چھڑانے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے اور اپنے اقدامات کی وجہ سے ان کی ہلاکت کا سبب بن رہی ہے۔

 واضح رہے کہ غزہ پر صیہونی حکومت کی حالیہ جارحیت کے دوران جسے اس نے قیدیوں کے چھڑانے کا آپریشن قرار دیا ہے، متعدد اسرائیلی قیدی ہلاک ہوگئے ہیں۔  

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .