صیہونی فوج کے ہیڈ کوارٹر پر حزب اللہ کا زبردست حملہ

تہران (ارنا) لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے صیہونی فوج کی مغربی آرٹلری بٹالین کی "خربہ ماعر" بیس کو حملہ آور ڈرونز سے نشانہ بنایا۔

حزب اللہ کے بیان کے مطابق، صیہونی فوج کی مغربی بٹالین کے کمانڈ ہیڈ کوارٹر اور آرٹلری بیس "خربہ ماعر" پر ڈرون حملوں سے مذکورہ بیس کا ایک حصہ آگ لگ کر تباہ ہوگیا اور اندر موجود افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

صیہونی ذرائع ابلاغ نے آرمی ریڈیو کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ صیہونی فوج کا ائير ڈیفنس حزب اللہ کے ڈرونز کو روکنے میں ناکام رہا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .