پاکستان کے معروف اقتصادی اخبار بزنس ریکارڈر نے اپنی ایک رپورٹ میں اسلام آباد و ماسکو کے مذاکرات کی اہم تفصیلات کا ذکر کیا ہے اور لکھا ہے کہ دونوں ملکوں نے وسیع پیمانے پر معاشی تعاون کے لئے بات چیت کی ہے۔
پاکستان کی حکومت نے گزشتہ برس سرمایہ کاری میں سہولت کے لئے خصوصی کونسل ایس آئی ایف سی کو تشکیل دیا تھا جس کا اصل مقصد پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے سہولتیں فراہم کرنا ہیں خاص طور پر خلیج فارس کے ملکوں کی جانب سے سرمایہ کاری کو آسان بنانا اس کونسل کا ایک مقصد تھا۔ اس میں فوج کو سرمایہ کاری کا ضامن بنایا گیا ہے۔
حالیہ دنوں میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے اسی کونسل کی گارنٹی پر پاکستان میں 5 اور 10 عرب ڈالر کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے۔
اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایس آئی ایف سی میں مختلف میدانوں میں روس کے ساتھ معاشی تعاون میں فروغ پر سنجیدہ بحث و گفتگو ہوئی ہے اور فی الحال فریقین بنیادی ڈھانچے، انرجی، ریلوے، پائپ لائن اور بینکنگ کے شعبوں میں تعاون کے امکانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔
روس اور پاکستان نقل و حمل کے شعبے میں تعاون کا جائزہ لے رہے ہيں جس میں کویٹہ تفتان ریلوے لائن کی مرمت بھی شامل ہے۔
اسی طرح پاکستانی حکام نے ایران پاکستان گیس پائپ لائن پروجیکٹ میں روس کی شرکت اور روس سے اس پائپ لائن کے ذریعے گیس در آمد پر بھی روسی حکام کے ساتھ بات کی ہے ۔
واضح رہے پاکستان و روس کے تعلقات، گزشتہ برسوں میں مغرب اور امریکہ کی جانب سے رکاوٹوں کے باوجود قابل غور حد تک بڑھے ہيں اور حکومتوں کی تبدیلیوں جیسے بدلتے حالات کے باوجود فریقین کے تعلقات میں بہتری کا سلسلہ جاری رہا۔
آپ کا تبصرہ