14 جون، 2024، 11:02 AM
Journalist ID: 5480
News ID: 85508765
T T
0 Persons

لیبلز

غزہ کے بچوں کو جن حالات کا سامنا ہے اس کی دنیا میں مثال نہيں ملتی، اقوام متحدہ

تہران-ارنا- اقوام متحدہ سے وابستہ تنظیم یواین آر ڈبلیو اے نے جمعرات کی رات کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینی بچوں کو جن حالات کا سامنا ہے اس طرح کے حالات کا دنیا میں کسی بھی بچے کو سامنا نہيں کرنا پڑ رہا ہے۔

فلپ لازارینی نے زور دیا ہے غزہ میں بڑی تعداد میں بچے جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں اور بہت سے بچوں کی آخری عمر تک، زخموں کے نشان رہيں گے۔

انہوں نے کہا: جن بچوں کی جان بچ گئ ہے وہ بھی گہرے صدمے میں ہیں اور جنگ نے ان کا بچپن چھین لیا ہے۔

انہوں نے کہا: اگر غزہ میں جنگ بندی نہيں ہوتی تو ایک پوری نسل کا خاتمہ ہو جائے گا۔

فلسطین کی وزارت صحت نے جمعرات کو بتایا ہے کہ صیہونی جارحیت میں شہید ہونے والوں کی تعداد 37 ہزار 232 ہو گئ ہے۔

غزہ میں وزارت صحت نے ایک بیان جاری کرکے بتایا کہ جنگ کو 251 دن گزرنے کے بعد 7 اکتوبر سے اب تک شہید ہونے والوں کی تعداد 37 ہزار 232 ہو گئ ہے۔

بیان کے مطابق اس دوران 85 ہزار اور 37 فلسطینی صیہونی حملوں میں زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اسی طرح فلسطینی ذرائع نے بتایا ہے کہ صیہونی حملوں میں شہید ہونے والے بہت سے فلسطینیوں کی لاشیں اب بھی ملبوں کے نیچے دبی ہیں۔

سازمان ملل متحد: کودکان غزه در شرایطی هستند که هیچ کودکی در جهان با آن مواجه نیست

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .