13 جون، 2024، 1:39 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85508128
T T
0 Persons

لیبلز

پاکستان یوکرین امن اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا، ممتاز زہرا

اسلام آباد (ارنا) پاکستان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہونے والے یوکرین امن اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔

ارنا کے نامہ نگار کے مطابق، پاکستانی وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا نے آج اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر، ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرتا ہے۔

انہوں نے تاکید کی کہ ہم نے روس اور یوکرین کے درمیان جنگ سمیت بین الاقوامی تنازعات کو حل کرنے کے لیے سفارت کاری اور مذاکرات کے اپنے مطالبے کو مختلف فورمز پر بارہا اٹھایا ہے اور فریقین کے درمیان دشمنی کے فوری حل پر بھی زور دیا ہے۔

ممتاز زہرا نے کہا کہ ہم امن کے حق میں ہیں، تاہم منصوبہ بندی سے پیدا کیے گئے مسائل اور دیگر عوامل کی وجہ سے یوکرین امن اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق یہ اجلاس جو اگلے ہفتے ( 15 سے 16 جون) سوئٹزرلینڈ میں ہونے والا ہے، یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی کے امن منصوبے پر مبنی ہے اور روس و چین پہلے ہی اس منصوبے کو مسترد کر چکے ہیں۔

سوئس وزارت خارجہ نے اس کانفرنس میں 160 سے زائد وفود کو مدعو کیا ہے، جن میں گروپ آف 7 (G7)، گروپ 20 (G20) اور برکس کے رکن ممالک شامل ہیں۔

روس کے کریملن پیلس کے ترجمان دمتری پیسکوف کا کہنا ہے کہ ماسکو کی موجودگی کے بغیر یوکرین کے حوالے سے سوئس اجلاس ایک مضحکہ خیز اقدام اور وقت کا ضیاع ہے، جس میں بہت سے ممالک شرکت کر کے وقت ضائع کرنا نہیں چاہتے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .